نیویارک ،نئی دہلی ،ماسکو ، میڈرڈ (ویب ڈیسک)

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں2756662ہو گئیں،کیسز12کروڑ54لاکھ24ہزارسے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں558422ہو گئیں،کیسز3کروڑ7لاکھ4ہزارسے بڑھ گئے۔برازیل کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں301087ہو گئیںجبکہ کیسز1کروڑ22لاکھ27ہزارتک پہنچ گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں160726ہو گئیں ،کیسز1کروڑ17لاکھ87ہزار ہوگئے ۔روس میں96219افراد لقمہ اجل بن چکے جبکہ متاثرین کی تعداد44لاکھ83ہزار تک پہنچ گئی۔برطانیہ میںاموات126382ہو گئیں،کیسز43لاکھ12ہزار سے زائد ہو گئے ۔فرانس میں ہلاکتیں93180ہو گئیں،کیسز43لاکھ78ہزار سے بڑھ گئے ۔اٹلی میں اموات106339ہو گئیں ،کیسز34لاکھ40ہزار سے بڑھ گئے۔سپین میں74064افراد موت کی آغوش میں جا چکے جبکہ متاثرین کی تعداد32لاکھ41ہزار345ہو گئے ۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ 12 لاکھ 88 ہزار اور 2 کروڑ 13 لاکھ 79 ہزار سے زائد فعال کیسزہیں۔