اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے انٹرنیٹ ووٹنگ سے متعلق سمری ارسال کردی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے انٹرنیٹ ووٹنگ سے متعلق سمری ارسال کردی۔ ای سی سی سے انٹرنیٹ ووٹنگ سسٹم کیلئے 28کروڑ روپے کا بجٹ منظورکرنے کی سفارش کی ہے، کنسلٹنٹ اور انٹرنیٹ ووٹنگ پر عملدرآمد کیلئے خطیر رقم درکار ہے۔ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ہدایت کی تھی۔حکام وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ ووٹنگ سسٹم میں شفافیت لانے کیلئے جدید انٹرنیٹ ووٹنگ ناگزیر ہوچکی ہے۔ای سی سی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سمری پر بدھ کو منظوری دے گی۔