مسلسل دسویں ماہ ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں، اسٹیٹ بینک
ترسیلات زرگزشتہ ماہ سے 20 فیصد زیادہ اور مارچ 2020 سے 43 فیصد زیادہ ہے
جولائی تا مارچ 2021 کی زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ سے آئیں،ترجمان
کراچی(ویب نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ رواں مالی سال مارچ میں مسلسل دسویں ماہ ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہی ہیں۔اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مارچ میں ترسیلات زر بڑھ کر 2 اعشاریہ 7 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ ترسیلات زرگزشتہ ماہ سے 20 فیصد زیادہ اور مارچ 2020 سے 43 فیصد زیادہ ہے۔ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا مارچ 2021 کے دوران ترسیلات زر بڑھ کر 21 اعشاریہ 5 ارب ڈالر ہو گئیں اور جون مالی سال 2020 کی اسی مدت سے 26 فیصد زیادہ ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا مارچ 2021 کی زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ سے آئیں۔اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان نے کہا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ملک سے محبت اور عزم غیر متزلزل ہے انہوں نے لگاتار دسویں ماہ ریکارڈ 2 ارب ڈالر بھیجے ہیں۔