TCF اور IDEAS نے تعلیم کی فراہمی اور اصلاحات کیلئے تحقیق کے استعمال کیلئے اشتراک کرلیا۔
سٹیزن فاؤنڈیشن(TCF)اور انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اینڈ اکنامک آلٹر نیٹیوز(IDEAS)نے پاکستان میں تعلیم کی فراہمی اور خدمات کیلئے تحقیق کو وسیع کرنے کے بارے میں اشتراک کیلئے MoUپر دستخط کئے۔
اس معاہدے کے تحت IDEAS کثیرالمضامین تجرباتی تحقیق اور ثبوت پر مبنی پروگرام ڈیزائن اور بین الاقوامی ریسرچ فیلو نیٹ ورک کیلئے اپنی مہارت پیش کرے گا تاکہ TCPکو پاکستان بھر کے 1600سے زیادہ اسکولوں میں معیار کی بہتری کے ساتھ تعلیم تک رسائی میں مدد ملے جس میں ابتدائی بچپن کی ڈیولپمنٹ، اساتذہ کی درس وتدریس اور مادری زبان پر مبنی کثیرالزبان تعلیم پر خصوصی توجہ مرکوز ہو۔
اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے ٹی سی پی کے صدر اور سی ای او سید اسد ایوب نے کہا،”ہم ملک بھر میں اپنے ٹی سی پی کے اسکولوں میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے مسلسل کوشاں ہیں۔ ہم تعلیم کی تحقیق میں سرمایہ کار ی کرتے ہیں جس سے پالیسیز اور اثرات کے ذریعہ ہمارے پرنسپل، ہمارے اساتذہ اور طلبہ سیکھتے ہیں۔ ہمیں اپنی کاوشوں کے فروغ کیلئے ٹی سی پی کے نظام میں تحقیق پر مبنی پروگرام ڈیزائن کرنے کیلئے IDEAS کے ساتھ اشتراک پر بہت خوشی ہے۔
IDEAS کی سی ای او اور فیلو ڈاکٹر ربیعہ ملک نے کہا،”اس اشتراک کاہدف سخت اور معروضی ثبوت دریافت کرنا ہے جو کم آمدنی کے طبقے کو معیار ی تعلیم تک رسائی کو بہتر بنانے میں کارآمد ہو، ٹی سی ایف کی اداراتی ترقی کیلئے متعلقہ ثبوت پیش کرنے کے ساتھ پالیسی اور ڈیولپمنٹ پر وسیع ترجائزہ پیش کرے۔ اس کی بنیادباہمی طور پر خدمات کی فراہمی کے لئے طریقہ ء کارکو بہتر بنانے اور سمجھنے کیلئے تجرباتی طریقوں کی ضرورت کو تسلیم کرنے پر ہے جوایک بڑے انسانی ترقی کے پروجیکٹ کے نتائج فراہم کرے۔ ہم IDEAS میں TCF کے ساتھ مل کرثبوت پر مبنی کلچر کے نفاذ کو مضبوط بنانے کے کام کریں گے۔
TCF ہر سطح پر پروگرام کی ڈیولپمنٹ کیلئے تجرباتی طریقہ ء کار کے ساتھ سیکھنے کے ادارے کی اخلاقیات اور ثقافت کو ترقی دینے کا خواہاں ہے جس میں پروگرام اور ادارے کی ہر سطح پر معلومات کے ساتھ مصروفیت کے ذریعے کورس کی درستی کی جائے اور ثبوت پیدا کئے جائیں جو عالمی علم کی بنیاد پر ادارے کی اندرونی سیکھنے کے عمل میں اضافے کیلئے بہترین معمولات میں حصہ شامل کرے۔
اس اشتراک کے اہداف IDEASکیلئے بنیادی مشن کے مطابق خدمات کی فراہمی کے بنیادی سوالوں کے لئے معلومات کی فراہمی، اداراتی اصلاح اور معاشی اور انسانی ترقی شامل ہے۔