فرینکفرٹ (ویب ڈیسک)
جرمنی میں کرفیو توڑ کر لوگ سڑکوں پر آ گئے، وبا کے باعث لگائی گئی سخت پابندیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں سیکڑوں افراد نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ شہریوں نے کہا کہ وہ اپنی آزادیوں کو مزید کھونے نہیں دیں گے۔ احتجاج میں شریک افراد نے سوال اٹھایا کہ کیا وائرس صرف رات ہی کو پھیلتا ہے، حکام نے رات دس سے صبح 5 بجے تک کا کرفیو لگا رکھا ہے۔جرمنی میں مہلک وائرس سے مزید 181 افراد ہلاک ہو گئے۔