لندن (ویب ڈیسک)

لندن میں بھی لوگ لاک ڈاؤن کے خلاف سڑکوں پر آ گئے، سینٹرل لندن میں ہونے والے مارچ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

برطانوی دارالحکومت لندن میں   آزادی کے لیے متحد  کے نام سے ہونے والے مظاہرے میں لوگوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کورونا کی آڑ میں ان کے انسانی حقوق چھین رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میں مارچ میں دس ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔