نیویارک،نئی دہلی ، انقرہ (ویب ڈیسک)

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں3148781ہوگئیں، کیسز14کروڑ93لاکھ28ہزار سے تجاوز کر گئے ۔

غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاںہلاکتیں587384ہو گئیں ،کیسز3کروڑ29لاکھ27ہزارسے بڑھ گئے ۔ بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر جہاں ہلاکتیں201165ہو گئیں،کیسز1کروڑ79لاکھ88ہزار سے زائد ہو گئے ۔  برازیل 395324افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد 1کروڑ44لاکھ46ہزار تک پہنچ گئی۔فرانس میں103603افراد جان کی بازی ہار چکے اور کیسز55لاکھ34ہزار تک پہنچ گئے ۔روس میںاموات108980ہو گئیں ،کیسز47لاکھ79ہزار سے بڑھ گئے۔

برطانیہ میں ہلاکتیں127451ہو گئیں ،کیسز44لاکھ9ہزار سے بڑھ گئے ۔اٹلی میں119912افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ کیسز39لاکھ81ہزار سے بڑھ گئے ۔ترکی میںجاں بحق ہونیوالوں کی تعداد39057 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرین کی تعداد47لاکھ10ہزار سے بڑھ گئے ۔

دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 12 کروڑ 69 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 91 لاکھ سے زائد ہے۔