کراچی (ویب ڈیسک)
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی کاروبار حصص میں تیزی کا رجحان رہا اور ایک موقع پرکے ایس ای100انڈیکس46000کی پوائنٹس کی نسیاتی سطح کو بھی عبور کرگیا تاہم بعد ازاں بعض سرگرم شیئرز کی فروخت بڑھنے سے تیزی کی شدت میں کمی آئی۔ مارکیٹ کے سرمائے میں33ارب48کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا اور مجموعی سرمایہ79کھرب کی حد میں داخل ہوگیا۔ ،کاروباری حجم پیر کی نسبت زیادہ رہیں ۔سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے منگل کو بھی ٹیلی کام ،فوڈز،توانائی ،آئل اینڈ گیس،پیٹرولیم سمیت دیگر منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز میںسرمایہ کاری کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز منفی زون ہوااور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 180پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس 45617پوائنٹس کی سطح بھی آیا لیکن بعد ازاں کاروبار میں تیزی آئی اور انڈیکس46034پوائنٹس تک پہنچ گیا تاہم کاروبار کے اختتا م پر انڈیکس مثبت زو ن میں بند ہوا ۔ کے ایس ای100 انڈیکس میں 185.51پوائنٹس کے اضافے سے 45981.82پوائنٹس پر بند ہوااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس94.18پوائنٹس کی تیزی سے18826.01پوائنٹس ،آل شیئرز انڈیکس 133.51 پوائنٹس بڑھ کر30875.01پوائنتس اور کے ایم آئی 30انڈیکس683.73پوائنٹس کے اضافے سے75000.59پوائنٹس پر پہنچ گیا۔گزشتہ روزمجموعی طور پر 404کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میںسے195کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،190میں کمی اور 19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 33ارب 48کروڑ51لاکھ 80 ہزار985 روپے بڑھ کر79کھرب10ارب34کروڑ35لاکھ75ہزا