وزیر خارجہ کے اسرائیل مظالم موقف پر امریکی خاتون اینکر سیخ پا

دنیا بھر میں اسرائیلی مظالم پر عوامی رائے بدل رہی ہے، شاہ محمود قریشی

مضبوط تعلقات اور خوب پیسہ بھی بہا نے کے باوجود اسرائیل میڈیا کی جنگ ہار رہا ہے، وزیر خارجہ کا امریکی اینکر کو سخت جواب

واشنگٹن(ویب  نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم سے متعلق سخت موقف اپنانے پر امریکی اینکر سیخ پا ہوگئی۔پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی کی نہتے فلسطینیوں پر بمباری کے خلاف نہ صرف بھرپور آواز اٹھائی بلکہ اسرائیل کو جنگی جرائم کامرتکب قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے محاسبہ کا مطالبہ کیا۔وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ میں کی گئی تقریر اسرائیلی مظالم پر خاموش امریکی میڈیا کو ایک آنکھ نہ بھائی اور سی این این کی اینکر نے شاہ محمود پر یہود مخالف ہونے کا الزام عائد کردیا، ایک انٹریو میں سی این این کی اینکر بیانہ گولوڈ ریگا نے وزیر خارجہ سے سیز فائر سے متعلق سوال کیا کہ جس پر شاہ محمود نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی مظالم پر عوامی رائے بدل رہی ہے اور عوامی دبا بڑھ رہا ہے لہذا اب اسرائیل کے لیے سیز فائر کرنا ناگزیر ہے، اسرائیل ہار رہا ہے، میڈیا میں مضبوط تعلقات کے باوجود اسرائیل میڈیا کی جنگ ہار رہا ہے۔شاہ محمود قریشی کا دو ٹوک جواب امریکی اینکر کو ایک آنکھ نہ بھایا اور سی این این کی اینکر نے وزیر خارجہ پر فورا سے یہود مخالف اور یہودیوں سے نفرت انگیز سوچ رکھنے کا الزام لگا دیا جس پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی اینکر کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی کے میڈیا سے مظبوط روابط ہیں اور اس کے لیے خوب پیسہ بھی بہایا جاتا ہے جب کہ دنیا بھر میں اس وقت عوامی رائے اسرائیل کے خلاف ہے اور غزہ میں تباہی کی وڈیوز تصاویر اور مناظر دیکھ کر دنیا کی آنکھیں کھل رہی ہیں۔سی این این کی اینکر وزیر خارجہ کے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے متعلق سخت موقف کو برداشت نہ کرسکیں اور گفتگو میں بار بار یہود مخالف سوچ کا الزام لگاتی رہیں اور اسرائیلی بمباری کو جائز قرار دیا تاہم شاہ محمدود قریشی نے بھر پور انداز میں فلسطین پر پاکستانی موقف پیش کیا اور اسرائیل کے فلسطینیوں پر مظالم سے متعلق اپنی بات ڈٹے رہے۔