ہری پور (ویب ڈیسک)
وزیراعظم نے کہا ہے کہ ٹین بلین ٹری منصوبے میں ایک ارب پودے لگانے کا ہدف حاصل کرلیا، پاکستان گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔
ہری پوری میں بلین ٹری منصوبے کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلین ٹری سونامی منصوبے کا آغاز خیبرپختونخوا سے کیا، پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو گلوبل وارمنگ کیخلاف اقدامات کر رہا ہے، آئندہ نسلوں کیلئے بہتر پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں، ورلڈ انوائرنمنٹ ڈے کی میزبانی ایک اعزاز ہے۔