چمن (ویب ڈیسک)

کوئٹہ، ملاکنڈ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے سبب شہری خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔

کوئٹہ اور گردنواح میں زلزلے کے جھٹکے، زلزلہ پیماء مرکزکے مطابق اس کی شدت 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز جنوب مشرقی افغانستان کا علاقہ بتایا گیا ہے جہاں اس کی گہرائی 54 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔