پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زبردست تیزی کا رجحان رہا ،انڈیکس 4سال کی بلند ترین سطح پر میں گذشتہ ہفتے زبردست تیزی کا رجحان رہا ،انڈیکس 4سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔کاروباری حجم کی نئی تاریخ رقم

کے ایس ای100انڈیکس 1200پوائنٹس کے اضافے سے 47ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرنے میں کامیاب۔سرمائے میں 169ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ

رواں سال 4فیصد کی معاشی نمو اور اگلے سال کیلئے نمو کی شرح 4.8فیصد کا ہدف مقرر کئے جانے سے مثبت اثرات مرتب ہوئے۔اسٹاک ماہرین

کراچی(ویب  نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زبردست تیزی کا رجحان رہا ،انڈیکس 4سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ کاروباری حجم کی نئی تاریخ رقم ہو گئی،کے ایس ای100انڈیکس 1200پوائنٹس کے اضافے سے 47ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 169ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 81کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ،کاروباری تیزی کے نتیجے میں55.84فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق رواں سال 4فیصد کی معاشی نمو اور اگلے سال کیلئے نمو کی شرح 4.8فیصد کا ہدف مقرر کئے جانے ،نئے وفاقی بجٹ میں 900ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کرنے ،رواں مالی سال میں کرنٹ اکائونٹ سرپلس رہنے جبکہ آئندہ سال کرنٹ اکائونٹ خسارہ جی ڈی پی کے تناسب سے ایک فیصد سے بھی کم رہنے کی پیش گوئی اورحکومت کی جانب سے اقتصادی محاذ پر دیئے جانیوالے مختلف سر پرائززنے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی کاروباری سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب کئے ،حکومت کا آئندہ مالی سال 5فیصد معاشی نمو کا ہدف مقرر کرنے اور ٹیکسوں میں ترغیبات دینے کیساتھ نوجوانوںکیلئے روزگار اسکیم متعارف کرانے جیسے عوامل اور وزیر اعظم کی جانب سے نوجوانوں کیلئے دو نئی اسکمیں متعارف کرانے اور ان اسکیموں کیلئے 100ار ب روپے کے فنڈز کے قیام سمیت مثبت معاشی اشاریوں کی وجہ سے سرمایہ کار لسٹڈ کمپنیوں میں پر اعتماد انداز میں سرمایہ کار ی کر نے لگے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں انڈیکس نہ صرف بلند ترین سطح پر دیکھا گیا بلکہ کاروباری حجم نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے4دن تیزی رہی اور اس دوران کے ایس ای100انڈیکس 1232.87پوائنٹس بڑھ گیا تاہم ایک روزہ مند ی سے انڈیکس21.56پوائنٹس لوز کر گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 1211.31پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے انڈیکس 45914.98پوائنٹس سے بڑھ کر 47126.29پوائنٹس ہو گیا جبکہ 580.33پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس18719.15پوائنٹس سے بڑھ کر19299.48پوائنٹس پر بند ہوا۔کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31068.60پوائنٹس سے بڑ ھ کر31703.75پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب69ارب6کروڑ2لاکھ63ہزار646روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 79کھرب62ارب20کروڑ3لاکھ14ہزار1روپے سے بڑھ کر81کھرب 31ارب26کروڑ5لاکھ77ہزار647روپے ہو گیا ۔پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 47248.28پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہرآنے سے انڈیکس45914.98پوائنٹس کی پست سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 42ارب روپے مالیت کے 2ارب22کروڑ حصص کا کاروبار ہوا جبکہ کم سے کم 28ارب روپے مالیت کے 1ارب56کروڑ33لاکھ حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 2095کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 1170کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،844میں کمی اور81کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام ،سلک بینک لمیٹڈ ،سمٹ بینک ،حیسکول پیٹرول ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،بائیکو پیٹرولیم ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ پیس پاک لمیٹڈ ،ہم نیٹ ورک ،غنی گلوبل گلاسز ،نیٹ سول ٹیکنالوجی ،پی آئی اے ،دوست اسٹیل لمیٹڈ ،میڈیا ٹائمز لمیٹڈ ،پی ٹی سی ایل ،فرسٹ کیپٹل سیکیورٹیز ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ اورنیمائر ریسائنس سر فہرست رہے ۔