اسلام آباد (ویب ڈیسک)
اسلام آباد کے ایف نائن پارک کے ویکسی نیشن سینٹرپر فائزر ویکسین لگانے کا آغاز ہو گیا ۔ ویکسین صرف دل، جگر، گردے سمیت دائمی امراض میں مبتلا افراد کو لگائی جائیگی ۔محکمہ صحت نے ہدایت کی ہے کہ فائزر ویکسین لگوانے کیلئے میڈیکل ریکارڈ ہمراہ لائیں۔ فائزر ویکسین صرف ایف نائن پارک اسلام آباد میں قائم ویکسی نیشن سینٹر میں د ستیاب ہوگی۔اسلام آباد کے ایف نائن پارک کے کووڈ 19 کی ویکسنیشن سنٹر میں اورسیز پاکستانی احتجاج بھی کیا،احتجاج کرنیوالوں نے کہا کہ حکومت نے فائزر ویکسین لگانے کا اعلان کیا تھا لیکن یہاں فائزر ویکسین نہیں لگائی جا رہی۔