نیویارک ،نئی دہلی ، انقرہ (ویب ڈیسک)

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں3819599ہوگئیں،کیسز17کروڑ67لاکھ سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق  امریکہ کوروناسے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر جہا ںہلاکتیں615053ہو گئیں،کیسز3کروڑ43لاکھ21ہزار سے بڑھ گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر جہاں ہلاکتیں374287ہو گئیں،کیسز2کروڑ95کروڑ7ہزار سے زائد ہو گئے ۔برازیل میںکورونا سے اموات 487000ہو گئیں،کیسز1کروڑ74لاکھ13ہزار ہو گئے ۔فرانس میں 110420افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد57لاکھ40ہزار 665تک پہنچ گئی۔ترکی میں کورونا سے 48721افراد موت کی آغوش میں چلے گئے اور کیسز53لاکھ30ہزار سے بڑھ گئے ۔روس میں ہلاکتیں126430اور کیسز52لاکھ8ہزار سے بڑھ گئے ۔برطانیہ میںاموات127940ہوگئیںجبکہ 45لاکھ65ہزار سے تجاوز کر گئے ۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 16 کروڑ 7لاکھ اور1 کروڑ 21 لاکھ 44 ہزار سے زائد فعال کیسزہیں۔