ایشیاء میں نئی سرد جنگ کے بیج بو ئے جا رہے ہیں،شاہ محمود قریشی
جموں وکشمیر کا تنازعہ علاقائی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے
مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے سے علاقائی تعاون کی تنظیم سارک عملاً مفلوج ہو کر رہ گئی ہے
افغانستان میں امن خطے کی خوشحالی اور ترقی کے لیے بنیادی شرط ہے
اگر ہم ایشیاء میں ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں تو علاقائی روابط کا فروغ ضروری ہے،وزیر خارجہ کاانطالیہ سفارتی فورم کے تحت مذاکرات میں اظہار خیال
انقرہ(ویب نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایشیائی خطہ مسلح تنازعات کی زد میں ہے افغانستان میں امن خطے کی خوشحالی اور ترقی کے لیے بنیادی شرط ہے جموں وکشمیر کا تنازعہ علاقائی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے سے علاقائی تعاون کی تنظیم سارک عملاً مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ایشیاء میں نئی سرد جنگ کے بیج بو ئے جا رہے ہیں اگر ہم ایشیاء میں ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں تو علاقائی روابط کا فروغ ضروری ہے، علاقائی روابطہ کا فروغ غربت میں خاتمہ اور غریب ملکوں کے لیے قرضوں میں رعایت، ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ ضروری ہے۔انطالیہ سفارتی فورم کے تحت مذاکرات میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایشیاء میں امن کے لیے عالمی سطح پر انصاف پر نظام ضروری ہے۔اگر آپ ایشیاء میں امن وترقی چاہتے ہیں تو پانچ عوامل پر توجہ ضروری ہے گوادر بندرگاہ افغانستان اور وسط ایشیائی ملکوں کے لیے علاقائی اور عالمی تجارت کا راستہ کھولتی ہے ایشیاء میںاقتصادی ترقی کے وسیع امکانات ہیں۔پاکستان کی تمام تر توجہ علاقائی سیاحت سے علاقائی اقتصادی ترقی پر مبذول ہے۔انہوں نے کہا کہ ایشیاء 21 ویں صدی کا روشن خطہ ہے ایشیاء میں دنیا کی 50 فیصد آبادی ہے اور ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے۔یہ خطہ دنیا کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے مگر ایشیاء میں بہت سے لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں اس خطے کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ار م اس خطے میں خوشحالی چاہتے ہیں تو علاقائی روابط کو فروغ دینا ہوگا۔افغانستان میں عدم استحکام اور تنازعات ایک سنجیدہ مسئلہ ہے افغانستان کا استحکام اس خطے کی ترقی کے لیے ضروری ہے جموں و کشمیر کا مسئلہ بھی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے۔اس پر سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے یہ مسئلہ حل نہ ہونے سے علاقائی تعاون تنظیم سارک مفلوج ہو کر رہ گئی ہے امن و استحکام کے لیے ضروری ہے کہ علاقائی تنازعات کا کوئی حل تلاش کیا جائے کووڈ 19 ایک گلوبل چیلنج ہے اس چیلنج سے نبردآزما ہونے کے لیے علاقائی تعاون ضروری ہے۔