امریکہ کے ساتھ وسیع البنیاد تعلقات مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں،سیکرٹری خارجہ
امن اور ترقی کے مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان باضابطہ رابطے ناگزیر ہیں
سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کی امریکہ کی معاون وزیر خارجہ وکٹوریا نولیںڈ سے ٹیلیفونک گفتگو
اسلام آباد( ویب نیوز)سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے امریکہ کے ساتھ وسیع البنیاد اور طویل مدتی دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا ہے۔سیاسی امور کے بارے میں امریکہ کی معاون وزیر خارجہ وکٹوریا نولینڈ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا کہ امن اور ترقی کے مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان باضابطہ رابطے ناگزیر ہیں۔پاکستان کی طرف سے جغرافیائی معیشتوں پر توجہ مرکوز کئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے میدان میں تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ افغان امن عمل میں پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ پاک یو ایس سیکرٹری خارجہ نے مشترکہ مفادات کے تمام معاملات پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔