بجٹ 2021-22ء سینٹ سفارشات اور جاری اخراجات پر بحث مکمل کر لی گئی

نیب کے اخراجات کی منظوری کے لئے رائے شماری کے موقع پر ایوان میں نیب کے خلاف نعرے لگ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے 1384 ارب روپے کے دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔ دفاع کے اخراجات کے لیے پانچ مطالبات زر کی منظوری دی گئی ہے ۔جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوا بجٹ 2021-22ء سینٹ سفارشات اور جاری اخراجات پر بحث مکمل کر لی گئی ہے نیب کے اخراجات کی منظوری کے لئے رائے شماری کے موقع پر ایوان میں نیب کے خلاف نعرے لگ گئے۔اپوزیشن ارکان کے نیب نیازی گٹھ جوڑ نامنظور کے نعرے لگائے۔اکثریت وزارتوں ،اداروں کے اخراجات کے لیے مطالبات زر کی منظوری دے دی گئی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے مطالبات زر پیش کیے۔دفاعی اخراجات کے لیے پہلا مطالبہ زر تین ارب 68 کروڑ 30 لاکھ روپے، دوسرا مطالبہ زر چھاؤنی کے سکولوں سے متعلق ہے جو 6 ارب 98 کروڑ 10 لاکھ روپے کی رقم پر مشتمل ہے۔ دفاعی خدمت کے لیے مطالبہ زر 1370 ارب روپے پر مشتمل ہے۔دفاعی اخراجات کا چوتھا مطالبہ زر ترقیاتی دفاعی اخراجات کا ہے جو ایک ارب 97 کروڑ 76 لاکھ 35 ہزار روپے پر مشتمل ہے اسی طرح سروے آف پاکستان کے اخراجات کے لیے ایک ارب پچاس کروڑ 19 لاکھ 64 ہزار روپے مانگے گئے ہیں. ایوان میں نیب سے متعلق مطالبات زر پیش ہوئے تو نیب کے خلاف نعرے لگ گئے جبکہ پہلی بار وزارت داخلہ اور منسلک اداروں کے اخراجات پر کٹوتی کی تحریکیں نہیں آئیں۔