آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے  امید واران کی حتمی فہرست جاری کر دی

آزاد کشمیر کے 33حلقوں سے 579امید واران  جبکہ مہاجرین مقیم پاکستان سے 122امید وار انتخابات میں حصہ لیں گے

مظفرآباد( ویب  نیوز)آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے آمدہ انتخابات 2021کے لئے آزاد کشمیر کے 33حلقوں اور مہاجرین مقیم پاکستان کے 12حلقوں کے لئے امید واران کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔ آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن پریس ریلیز کے مطابق آزاد کشمیر کے 33حلقوں سے 579امید واران  جبکہ مہاجرین مقیم پاکستان سے 122امید وار انتخابات میں حصہ لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق میرپورکے چار حلقوں سے کل تعداد کاغذات نامزدگی 95 درست کاغذات نامزدگی 88 اور حتمی امید واران کی تعداد 80ہے۔ضلع بھمبر کے 3حلقوں سے کل تعداد کاغذات نامزدگی 63، درست کاغذات نامزدگی 61اور حتمی امید واران کی تعداد 53ہے۔ ضلع کوٹلی کے 6حلقوں سے کل تعداد کاغذات نامزدگی  152  درست کا غذات نامزدگی147 اور حتمی امید واران کی تعداد104ہے۔ ضلع باغ کے 4حلقوں سے کل تعداد کاغذات نامزدگی 112درست کاغذات نامزدگی 110اور حتمی امید واران کی تعداد 76ہے۔ ضلع پونچھ و سدھنوتی کے 6حلقوں سے کل تعداد کاغذات نامزدگی 151، درست کاغذات نامزدگی 148اور حتمی امید واران کی تعداد 114ہے۔ ضلع نیلم ویلی کے 2حلقوں سے کل تعداد کا غذات نامزدگی 70 درست کا غذات نامزدگی 67اور حتمی امید واران کی تعداد39ہے۔ ضلع مظفرآباد کے 7حلقوں سے کل تعداد کاغذات نامزدگی 158درست کا غذات نامزدگی 153 اور حتمی امید واران کی تعداد 113ہے۔ مہاجرین مقیم پاکستان پاکستان جموں کے 6حلقوں سے کل تعداد کاغذات نامزدگی 94درست کاغذات نامزدگی 86اور حتمی امید واران کی تعداد 72ہے۔ کشمیر ویلی کے 6حلقوں سے کل تعداد کاغذات نامزدگی 78درست کا غذات نامزدگی 74اور حتمی امید واران کی تعداد 50ہے۔