گوادر (ویب ڈیسک)
کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے سبب گوادر میں سمارٹ لاک ڈائون لگا دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر گوادر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ضلع بھر میں غیر معینہ مدت کے لیے سمارٹ لاک ڈائو ن نافذ کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق دکانیں صبح 8 بجے سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں بیٹھ کر کھانے پر پابندی عائد ہوگی۔اسکے علاوہ عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ گھر سے باہر نکلنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ۔ کھیل کے میدان اور تفریحی مقامات بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں سرکاری ملازمین کو کورونا ویکسی نیشن کی ہدایت بھی کی گئی ۔