اسلام آباد (ویب ڈیسک)
پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف)کی ایک اور شرط پوری کردی گئی، ملک بھر کے 22ہزارپراپرٹی ڈیلرز کو ایف بی آر میں رجسٹرڈ کر لیا گیا۔ تمام22ہزار پراپرٹی ڈیلرز ایف بی آر کو مشکوک معلومات فراہم کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق پراپرٹی ڈیلرز مشکوک سرمایاکاری کی نشاندہی بھی کریں گے جبکہ منی لانڈرنگ کا پیسہ پراپرٹی ڈیلرز کو رپورٹ کرنا ہو گا۔ پراپرٹی ڈیلرز کالے دھن سے متعلق بھی ایف بی آر کو آگاہ کریں گے ۔ ایف اے ٹی ایف کی ایک شرط تھی کہ پاکستان میں پراپرٹی میں مشکوک اور کالا دھن نہ ہو اور اس کی روک تھام کے لئے ایف بی آر نے تقریباً22ہزار پراپرٹی ڈیلرز کو رجسٹرڈ کر لیا ہے جو مشکوک اور کالے دھن کے حوالہ سے ایف بی آر کو رپورٹ کریں گے۔ ملک بھر کے22ہزار پراپرٹی ڈیلرز کو اس حوالہ سے خصوصی تربیت دی جائے گی۔