نیویارک پراپرٹی تحقیقات، نیب نے آصف زرداری کے اثاثوں کا ریکارڈ حاصل کرلیا
نیب کا امریکا سے مزید معلومات لینے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

قومی احتساب بیورو (نیب)نے سابق صدر آصف زرداری کی نیویارک میں پراپرٹی کی تحقیقات کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن سے ظاہر کیے گئے اثاثوں کا ریکارڈ حاصل کرلیا۔الیکشن کمیشن ریکارڈ میں آصف زرداری نے نیویارک پراپرٹی ظاہر نہیں کی۔ نیب ذرائع کے مطابق نیویارک پراپرٹی رجسٹرار کی پرانی دستاویزات نیب کے پاس موجود ہے، ملکیت آصف زرداری کی ہی تھی۔دستاویزات کے مطابق 20 جون 2007 کو 5 لاکھ 30 ہزار ڈالر میں اپارٹمنٹ خریدا گیا۔ سات جون 2007 کو آصف زرداری نے میری این نامی خاتون کو پراپرٹی خریدنے کا پاور آف اٹارنی دیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے فلیٹ کی موجودہ ملکیت سے متعلق امریکا سے مزید معلومات لینے کا فیصلہ کرلیا۔آصف علی زرداری نے نیویارک پراپرٹی کیس میں 28 جولائی تک عبوری ضمانت لے رکھی ہے۔ آصف زرداری نے نیب سے سوالنامے کا جواب دینے کیلئے ایک ماہ کی مہلت بھی طلب کی تھی