پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کے آخری روز تیزی۔کے ایس ای100انڈیکس47800پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا
کراچی (ویب ڈیسک)
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروباری ہفتہ کے آخری روز تیزی دیکھی گئی ،کے ایس ای100انڈیکس 47600سے بڑھ کر47800پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں49ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ،کاروباری تیزی کے سبب 61.89فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی فوڈز ،ٹیلی کام ،پیٹرولیم سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس میں 206.07پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا جس سے انڈیکس 47628.26پوائنٹس سے بڑھ کر 47834.33پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح 91.36پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 19118.99پوائنٹس سے بڑھ کر 19210.35پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32439.15پوائنٹس سے بڑھ کر 32564.80پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 49اب89کروڑ92لاکھ24ہزار455روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 82کھرب97ارب 18کروڑ 82لاکھ888روپے سے بڑھ کر 83کھرب47ارب 8کروڑ74لاکھ25ہزار 343روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو 14ارب روپے مالیت کے 34کروڑ85لاکھ 76ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 15ارب روپے مالیت کے 50کروڑ62لاکھ 996ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر 412کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے255کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،133میں کمی اور24کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ 2کروڑ96لاکھ،الشہیر کارپوریشن 1کروڑ77لاکھ ،ٹریٹ کارپوریشن 1کروڑ70لاکھ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 1کروڑ69لاکھ ،ورلڈ کا ٹیلی کام 1کروڑ64لاکھ اورپاکستان المونیم1کروڑ50لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت میں84.99روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 5900.00روپے ہو گئی اسی طرح 27.76روپے کے اضافے سے پریمیم ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت بڑھ کر 422.76روپے ہو گئی جبکہ یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت میں 489.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر 16000.00روپے پر آ گئی جبکہ 20.00روپے کی کمی سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت گھٹ کر 1680.00روپے ہو گئی ۔