لاہور( ویب نیوز )ایونٹ مینجمنٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی چیئرمین اور انجمن تاجران لاہورقائد اعظم گروپ کے نائب صدر ذیشان علی ہاشمی نے کہا ہے کہ اسمبلی ہال کھلے اور شادی ہال بند کرنے کی پالیسی اب نہیں چلے گی۔ اگر ایس او پیز کے تحت باقی کاروبار کھلے ہیں تو ہمیں بھی کاروبار کرنے کی
اجازت دی جائے۔ حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرواتےہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مرکزی عہدیداران کے اجلاس سے
خطاب کرتے ہوئے کیا۔ذیشان علی ہاشمی کا کہناتھا سرکاری اہلکارجو پہلی، دوسری،تیسری اور چوٹھی لہر کی اطلاع دیتے ہیں خود تو کورونا کی چھٹیوں
میں انجوائے کرتے ہیں۔ ان کو کوئی فکر فاقہ نہیں کیونکہ ان کو ہر مہینے پوری تنخواہ بھی مل جاتی ہے اور مراعات بھی۔مارا جاتا ہے تو ہم جیسا
چھوٹا تاجر یا دیہاڑی دار مزدور۔ اگر لاک ڈاؤن لگانا بہت ضروری ہے تو ہمارے پیشے سے وابسطہ تاجروں اور مزدوروں کو ماہانہ گزارا الاؤنس دیا
جائے۔ تاکہ ہم اپنی اور اپنی فیملی کی ضروریات پوری کرسکیں۔ ذیشان علی ہاشمی نے مزید کہا ہے کہ ہم حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کے لئے تیار ہیں۔
ہم سے مذاکرات کریں۔ ہمارے پاس اتنی جگہ موجود ہے ہیں کہ ہم ہر فر د کو چھ فٹ کے فاصلے پر با آسانی بٹھا سکتے ہیں۔اس سلسلے میں 6ماہ سے ہم آگاہی
مہم بھی چلا رہے ہیں۔ اگر حکومت نے اس دفعہ کاروبار بند کیا تو سڑکوں پر جگہ جگہ دھرنے دیں گے۔