پشاور۔۔سینیٹ انتخابات ، پی ٹی آئی کے 3 امیدواروں سمیت نامزد کردہ 12 امیدواروں کے کاغذات مسترد

پشاور(  ویب  نیوز)

سینیٹ انتخابات کیلئے خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کے 3 امیدواروں سمیت نامزد کردہ 12 امیدواروں کے کاغذات مسترد کر دیئے گئے۔ سکروٹنی مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی لسٹ جاری کر دی۔الیکشن کمیشن کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے نامزد 12 امیدواروں کے کاغذات مسترد جبکہ 30 امیدوار سینیٹ انتخابات کے اہل قرار دیدیئے گئے۔ذرائع کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے جنرل نشست پر 9 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔ ان میں سابق وزیر اعلی محمود خان بھی شامل ہیں۔ان کے علاوہ پی ٹی آئی کے آصف اقبال، اعظم سواتی، مراد سعید، خرم ذیشان، سجاد حسین، محمد نسیم، مسعود الرحمن اور پیپلز پارٹی کے احمد مصطفی کے کاغذات بھی مسترد کر دیئے گئے ہیں۔