مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے

پی ٹی آئی  کے  حلقہ این اے 140 اور پی پی 196سے امیدوارجیل میں بند

سوات( ویب  نیوز) تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔ پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جنہیں جمعہ کو آر او نے مسترد کردیا ہے۔پی ٹی آئی کے اہم رہنما سہیل سلطان ایڈووکیٹ نے کاغذات مسترد ہونے کی تصدیق کردی ہے، وجوہات جلد سامنے آجائیں گی۔واضح رہے کہ مراد سعید این اے 4 سے 2018 کے الیکشن میں ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور وزارت مواصلات کے وزیر مقرر ہوئے تھے۔۔۔

سابق ایم پی اے پی ٹی آئی چوہدری نعیم ابراہیم 30دن کیلئے نظر بندجیل منتقل کردیا گیا حالیہ الیکشن میں حلقہ این اے 140 اور پی پی 196سے امیدوار سابق ایم پی اے تحریک انصاف چوہدری نعیم ابراہیم کو عدالت پیشی پر ڈسچارج ہوتے ہی کمرہ عدالت سے باہر30 دن کیلئے نظر بند کرنے کیلئے جیل منتقل کردیا سابقہ ایم پی اے چوہدری نعیم ابراہیم کو شارجہ سے ملتان پہنچتے ہی 3روزقبل ائیرپورٹ سے گرفتارکرلیا گیا تھا جس کے بعدانہیں اینٹی کرپشن عدالت پیش کیا گیا اوروہاںسے بھی وہ ڈسچار ج ہوگئے تھے سابقہ ایم پی اے چوہدری نعیم ابراہیم نے کہا کہ وہ اپنے موقف پر آج بھی قائم ہیں