اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ یومیہ دس لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔ اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ گذشتہ روز 7 لاکھ 78 ہزار افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز کورونا ویکسین کی پہلی ریکارڈ خوراکیں لگائی گئیں جس کے بعد یومیہ سب سے زیادہ کورونا ویکسین لگائے جانے کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز پانچ لاکھ 61 ہزار افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک لگی۔ اسد عمر نے کہا کہ یومیہ ویکسین لگانے کا نیا ہدف رکھا ہے جس کے مطابق یومیہ دس لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔