اسلام آباد (ویب ڈیسک)

ملک بھر میں کورونا وائرس میں تیزی آئی ہے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا نے 76 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 7.5 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 59 ہزار 707 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4497 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 1,020,324 ہوگئی ہے جن میں سے 937,354 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 76 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 23 ہزار 209 ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح7.53 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔