راولپنڈی (ویب ڈیسک)
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی خطے میں امن واستحکام آ سکتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے،مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی خطے میں امن اور استحکام آ سکتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی جبر جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا غیر انسانی محاصرہ جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کیا جا رہا ہے۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں سلامتی کا بحران علاقائی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔