اسلام آباد (ویب ڈیسک)

  پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی ائے نے  پیر کے روزکابل فلائٹ آپریشن منسوخ کر دیا۔ افغانستان کی صورتحال کے پیش نظر کابل ایئرپورٹ سے قومی ایئر لائنز نے آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ جس میں پی آئی اے کی پروازوں کے ذریعے کابل میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لایا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق

تاہم پی آئی اے نے  پیر کے روز کابل فلائٹ آپریشن منسوخ کر دیا۔ پی آئی اے نے کابل کیلئے  پیر کو 3 پروازیں چلانے کا پلان ترتیب دیا تھا۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے ایک روز کیلئے کابل کی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔