مالی بحران ،پی آئی اے کی 25 پروازیں منسوخ

 کراچی اسلام آباد کی 3 پرواز یں، سیالکوٹ سے مسقط جانے اور آنے کی دو پروازیں بھی منسوخ

اسلام آباد(ویب  نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے)کے مالی بحران کی وجہ سے ملک بھر سے 25 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔کراچی سے مختلف ایئر پورٹس کی 16 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ کراچی اسلام آباد کی 3 پرواز پی کے 300، پی کے 308 اور پی کے 340 منسوخ کردی گئیں۔اسلام آباد کراچی کی 2 پروازیں پی کے 301 اور پی کے 369 منسوخ کر دی گئیں جبکہ لاہور سے کراچی کی 2 پروازیں پی کے 303اور پی کے 307بھی منسوخ کی گئیں ۔کراچی لاہور کی 3 پروازیں پی کے 302، پی کے 304 اور پی کے 306 منسوخ ہیں جبکہ کراچی سے گوادر، بہاولپور، فیصل آباد آنے اور جانے کی 6پروازیں منسوخ کی گئیں۔سیالکوٹ سے مسقط جانے اور آنے کی دو پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں جبکہ لاہور اور اسلام آباد سے کوئٹہ جانے اور آنے کی 4 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔اسلام آباد سے جدہ جانے اور آنے کی 2 اور دوحہ سے اسلام اباد کی پرواز پی کے 288 منسوخ کر دی گئیں۔