مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیابھرمیں ہلاکتیں4600073ہو گئیں،مصدقہ کیسز22کروڑ27لاکھ77ہزار304سے تجاوز کرگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 88 لاکھ 72 ہزار 484 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 4 ہزار 557 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 19 کروڑ 93 لاکھ 4 ہزار 747 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ۔ امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپرجہاںہلاکتیں669022تک پہنچ گئیں ،کیسز4کروڑ12لاکھ6ہزار672سے بڑھ گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میںدوسرے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں441443ہوگئیں،کیسز3کروڑ30لاکھ96ہزار718سے بڑھ گئے ۔ برازیل میں کورونا وائرس سے 5 لاکھ 84 ہزار 208 ہلاکتیں ہو چکیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 9 لاکھ 13 ہزار 578 ہو گئی۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 33 ہزار 483 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 70 لاکھ 56 ہزار 106 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 88 ہزار 785 ہو گئیں، اس کے مریضوں کی تعداد 70 لاکھ 47 ہزار 880 ہو چکی ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 1 لاکھ 15 ہزار 159 ہو چکیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 68 لاکھ 54 ہزار 28 رپورٹ ہوئے ۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 58 ہزار 651 تک جا پہنچیں جبکہ کیسز 65 لاکھ 42 ہزار 654 ہو چکے ۔ ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 1 لاکھ 12 ہزار 851 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 52 لاکھ 11 ہزار 801 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ۔ایران میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 1 لاکھ 11 ہزار 892 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 51 لاکھ 84 ہزار 124 ہو گئے۔کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا جہاں کورونا وائرس 1 لاکھ 25 ہزار 378 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ اب تک اس موذی وبا کے 49 لاکھ 21 ہزار 410 کیسز رپورٹ ہوئے ۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے کل اموات 8 ہزار 591 رپورٹ ہوئیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 45 ہزار 505 تک جا پہنچی۔