اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید84مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد26497تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے4062نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد91589تک پہنچ گئی ۔ ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح6.43فیصد تک پہنچ گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے    جمعرات کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 11لاکھ94ہزار198تک پہنچ گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے10 لاکھ76 ہزار112مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد5383تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح90.1فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے4136مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبرپختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا ۔ اس وقت خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد7770تک پہنچ گئی ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد5458تک پہنچ گئی۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد26772تک پہنچ گئی ،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد48842تک پہنچ گئی ، صوبہ بلوچستان365،آزاد جموں وکشمیر2042جبکہ گلگت بلتستان  میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد340تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے3 لاکھ85ہزار495 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب3 لاکھ69ہزار851،خیبر پختونخوا153619،اسلام آباد95503،بلوچستان31773،آزاد جموں وکشمیر30281جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد9590تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد101840تک پہنچ چکی ہے جبکہ خیبرپختونخوا ایک لاکھ66ہزار564، پنجاب 4 لاکھ8ہزار758، سندھ 4 لاکھ41ہزار410، بلوچستان32880، آزاد کشمیر33037اور گلگت بلتستان میں10109افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ  پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں12135افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں7073، خیبر پختونخوا میں5175، اسلام آباد میں879، گلگت بلتستان میں179، بلوچستان میں342اور آزاد جموں و کشمیر میں714فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے ایک کروڑ82لاکھ86 ہزار469ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے63161نئے ٹیسٹ کئے گئے۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے اور 18سال یا اس سے  زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔