کراچی (ویب ڈیسک)

سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 78 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ 43 افراد انتقال کر گئے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 650 کورونا ٹیسٹ میں سے 469 مثبت آئے، اس طر ح شہر میں مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 30 فیصد کی سطح پر آگئی۔حیدر آباد میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 559 ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 139 مثبت رہے اور شرح 8 اعشاریہ 92 فیصد ریکارڈ کی گئی۔سندھ کے مختلف اضلاع میں کورونا وائرس کی شرح 3 اعشاریہ 95 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ 10 ہزار 459 ٹیسٹ میں سے 413 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔