ایف بی آرسسٹم ہیک ہونے پر جس کوسزاملنی چاہیے تھی اس کومل چکی، شوکت ترین
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وزیرخزانہ شوکت ترین نے ایف بی آر کا سسٹم7دنوں تک ہیک ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا سسٹم ہیک ہونے پر جس کوسزاملنی چاہیے تھی اس کومل چکی ہے۔وزیرخزانہ شوکت ترین نے سینیٹ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے ایف بی آر کا سسٹم7دنوں تک ہیک ہونے کا انکشاف کیا اور بتایا انڈین ہیکرز نے ایف بی آر کا سسٹم ہیک کیا تھا، اس سے قبل انڈین ہیکرز نے2019میں بھی ایف بی آرکاسسٹم ہیک کیا تھا۔وزیرخزانہ شوکت کا کہنا تھا کہ سسٹم ہیک ہونے پرجس کوسزاملنی چاہیے تھی اس کومل چکی ہے، اب ایف بی آرکے آئی ٹی سسٹم کواپ گریڈکیاجارہاہے۔یاد رہے گذشتہ ماہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے تصدیق کی تھی کہ ایف بی آر سسٹم ہیک ہو گیا تاہم سسٹم ہیک ہونے سے ایف بی آر سسٹم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، اہم حصہ اب فعال ہے۔شوکت ترین نے کہا تھا کہ ایف بی آر نے اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی ہے۔ رپورٹ کا غیر ملکی ماہرین تفصیلی جائزہ لیں گے۔ جائزہ لینے کے بعد نظام کو بہتر بنایا جائے گا تاکہ دوبارہ ایسا نہ ہو۔