اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر کے ہدف سے زائد ٹیکس جمع کرنے پر قوم کو مبارکباد دی۔وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے مالی سال 2021-22 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 1211 ارب کے طے شدہ ہدف کی بجائے کامیابی سے1395 ارب روپے جمع کرنے پر میں قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ گذشتہ برس اسی عرصے کے دوران ہونے والی آمدن میں یہ 38 % نمو کی علامت ہے۔