ٹانک ، سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک ،کیپٹن شہید

دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد

27سالہ شہید کیپٹن سکندر کا تعلق پاکپتن سے تھا ،آئی ایس پی آر

ٹانک( ویب نیوز) ٹانک میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی  ٹی  پی )  کا کمانڈرہلاک  جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے کیپٹن سکندر شہید ہو گئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ٹانک میں آپریشن کیا گیا ، آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی  ٹی  پی ) کا کمانڈر خوازہ دین عرف شیر خان ہلاک ہو گیا  ، دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمدکر لیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 27 سالہ کیپٹن سکندر شہید ہوگئے، شہید کیپٹن کا تعلق پاکپتن سے تھا۔