وفاقی وزیر داخلہ کی دارالعلوم کراچی آمد،مفتی تقی عثمانی سے ملاقات
ملاقات میں مدارس اور نظام تعلیم سمیت افغانستان کے معاملات پر بات چیت
دنیا طالبان حکومت کو وقت اور وسائل مہیا کرے ،حالات بہتر ہوجائینگے ، شیخ رشید
افغانستان کی موجودہ صورتحال پرحکومت پاکستان کا موقف درست ہے ،مفتی تقی عثمانی
کراچی(web نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دورہ کراچی کے دوران دارالعلوم کراچی پہنچے اور صدروفاق المدارس مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میںمدارس اور نظام تعلیم سمیت افغانستان کے معاملات پر بات چیت کی گئی ،اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مساجد اور مدارس اسلام کے مینار ہیں، اسلام کی تبلیغ میں مدارس کا کردار بہت اہم ہے،حکومت مدارس کی دینی خدمات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا طالبان حکومت کو وقت اور وسائل مہیا کرے ،حالات بہتر ہوجائیں گے۔ صدروفاق المدارس مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورت حال پرحکومت پاکستان کا موقف درست ہے۔