کراچی (ویب ڈیسک)
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید170.45روپے سے بڑح کر170.65روپے اور قیمت فروخت170.55روپے سے بڑھ کر170.75روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید 170.60روپے اور قیمت فروخت171روپے پر بدستور برقرار رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید196روپے اور قیمت فروخت197.80روپے پر مستحکم رہی اسی طرح برطانوی پونڈ کی قیمت خرید231روپے اور قیمت فروخت233روپے پر قرار دیکھی گئی ۔