کراچی (ویب نیوز)

انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا ۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 46 پیسے سستا ہونے کے بعد 275 روپے کا ہو گیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان نظر آ رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 317 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 654 پر آ گیا  ۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 ہزار 337 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔