پاکستان میں 2022 میں بھی مہنگائی بڑھے کی، آئی ایم ایف
اسلام آباد(ویب نیوز)آئی ایم ایف نے پاکستان میں 2022 میں بھی مہنگائی بڑھنے کے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے عالمی معاشی آوٹ لک جاری کردی، آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق آئندہ سال مہنگائی شرح کے 9.2 فیصد تک جانے کا خدشہ ہے۔ مالی سال 2026 تک مملکت کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ جی ڈی پی کا 2.8 رہنے کی پیش گوئی کردی۔ رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ 5 سال بعد معاشی شرح نمو 5 فیصد پر پہنچے گی۔گزشتہ سال پاکستان کی شرح نمو 3.9 فیصد ہونے کی تصدیق کردی، موجودہ سال میں مہنگائی کی شرح 8.5 فیصد ہونے کی پیش گوئی بھی کی۔ گزشتہ سال مہنگائی کی شرح 8.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ موجودہ سال میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 3.1 فیصد ہونے کا امکان ہے۔گزشتہ مالی سال کرنٹ اکاونٹ خسارہ 0.6 فیصد ریکارڈ کیا گیا، موجودہ سال میں بے روزگاری کی شرح میں کمی سے 4.8 فیصد ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ سال بے روزگاری کی شرح 5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔