پاکستان امریکا کے ساتھ دیرپا اور مستحکم تعلقات کا خواہش مند ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

 افغان عوام کی معاشی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے،آرمی چیف کی امریکی ناظم الامور سے گفتگو

راولپنڈی(ویب  نیوز) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ دیرپا اور مستحکم تعلقات کا خواہش مند ہے، افغانستان میں انسانی بحران کے بچا کیلئے عالمی برادری کردارادا کرے، آرمی چیف امریکی ناظم الامور سے گفتگو کررہے تھے جنھوں نے ان سے ملاقات کی ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے پاکستان میں امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ مستحکم روایتی باہمی رابطوں کا خواہاں ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ دیرپا اور مستحکم تعلقات کا خواہش مند ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ نے زور دیا کہ افغانستان میں انسانی بحران کے بچا کیلئے عالمی برادری کردار ادا کرے، افغان عوام کی اقتصادی بہتری کیلئے ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے۔امریکی ناظم الامورنے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان کی خطے میں امن واستحکام کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہر سطح پر پاکستان سے سفارتی تعلقات کو مزید فروغ دے رہے ہیں۔