امریکا کا بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان

ہردیپ سنگھ نجر تنازع کے بعد امریکا کے ساتھ بھی بھارت کے تعلقات انتہائی خراب ہوسکتے ہیں، امریکی سفیر ایرک گارسیٹی

سکھوں کی تحریک خالصتان اور احتجاجی مظاہروں کو امریکا کی حمایت حاصل ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکہ نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کو محدود کرنے کا اعلان کردیا ۔ بھارت میں تعینات امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے تعلقات کشیدہ ہونے سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کے ساتھ ہردیپ سنگھ نجر تنازع کے بعد امریکا کے ساتھ بھی بھارت کے تعلقات انتہائی خراب ہوسکتے ہیں، امریکا کو غیرمعینہ مدت کے لیے بھارتی حکام کے ساتھ رابطہ محدود کرنے کی ضرورت ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کینیڈامیں ہردیپ سنگھ قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام انتہائی سنگین ہے، بھارت کو ہردیپ سنگھ قتل کی تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ سکھوں کی تحریک خالصتان اور احتجاجی مظاہروں کو امریکا کی حمایت حاصل ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا میں رہنے والے ہر شہری کو اظہارِ رائے کی آزادی حاصل ہے۔