آئی ایم ایف سے مذاکرات  پیر سے دوبارہ شروع ہوںگے۔ وزارت خزانہ

اسلام آباد(ویب  نیوز)ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات ناکام ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں ، مذاکرات کادوبارہ آغازہوگا۔ مذاکرات بلا تعطل پیر سے دوبارہ شروع ہوںگے۔ مذکرات ختم ہونے کی کوئی حتمی تاریخ نہیں۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ سیکرٹری خزانہ اور ان کی ٹیم مذاکرات کیلئے واشنگٹن میں موجود ہے ۔ وزیر خزانہ ، گورنر اسٹیٹ بینک، نیویارک میں میٹنگز میں مصروف ہیں۔مزمل اسلم نے مزید کہا کہ آج ڈالر170کا ہے اورپٹرول 138کالٹرہے، پہلے حکومت ٹیکسزبہت زیادہ  لے رہی رہی تھی آج کم  لے رہی ہے جبکہ گندم کے معاملے میں سندھ حکومت نے فیصلے نہیں لئے۔ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے پاس 12لاکھ ٹن گندم موجود ہے جبکہ عام آدمی کوآ ٹے میں 20روپیکاریلیف مل جائے توبڑی بات ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کل غلط افواہیں پھیلائی گئی، اوگرا نے وزیراعظم کو جو قیمت بڑھانے کا کہا وہی قیمت بڑھائی گئی جبکہ ساری قیمتیں عالمی مارکیٹ کے تناظر میں بڑھ رہی ہیں۔مزمل اسلم کا مزید کہنا تھا کہ پٹرول 85 فیصد باہر سے منگوایا جاتا ہے، حکومت نے اس پر ٹیکسز کم کیے جبکہ پاکستان میں خطے کی سب سے کم قیمت ہے۔