کورونا وبا؛ مزید 7 افراد جاں بحق، 357 نئے کیسز رپورٹ
24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 47ہزار 903ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی

اسلام آباد( ویب نیوز ) ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 7 افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 47 ہزار 903 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 357 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔گزشتہ روز اس وبا نے مزید 7 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.74 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 666 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔