کوروناوائرس ،ملک بھر میں مزید2افراد جاں بحق

اموات 28872تک پہنچ گئیں،259نئے کیسز رپورٹ

کورونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح0.60فیصد تک پہنچ گئی،این سی او سی

اسلام آباد (ویب  نیوز)مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث پاکستان  بھر میں مزید2مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد28872تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے259نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد9589تک پہنچ گئی۔ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح0.60فیصد تک پہنچ گئی۔ این سی او سی کے مطابق اب تک8 کروڑ75لاکھ34ہزار489 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران6لاکھ23ہزار559افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک6کروڑ43ہزار930افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں7لاکھ39ہزار710افراد کو کوروناوائرس  ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی13 کروڑ83لاکھ65ہزار328خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں12لاکھ97ہزار362کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے اتوارکے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12لاکھ91ہزار108تک پہنچ گئی ۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے12 لاکھ52 ہزار647مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد656تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح97فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے251مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے