کورونا کی بگڑتی صورتحال ، بھارتی ریاست مہاراشٹر میں سکولز بند رکھنے کا فیصلہ
دفاتر میں ملازمین کی حاضری 50 فیصد تک محدود ، کرفیو رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک ہوگا
ممبئی(صباح نیوز)کورونا کی بگڑی صورتحال کے باعث بھارتی ریاست مہاراشٹر میں سکولز آج (پیر ) سے 15 فروری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر میں سوئمنگ پول اور جم آج( پیر سے) بند کر دیئے جائیں گے، جبکہ دفاتر میں ملازمین کی حاضری 50 فیصد تک محدود کر دی گئی ۔ مہاراشٹر کے نجی دفاتر میں مکمل ویکسینیشن والوں کو ہی آنے کی اجازت ہوگی۔ بھارتی ریاست گجرات میں کرفیو رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک ہوگا۔