• 94 ہزار سے زائد افراد کی نقل مکانی پر مجبور،طوفان کی رفتار 115 سے 125 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ

گجرات (ویب نیوز)

سمندری طوفان بائپرجوائے سے بھارتی ریاست گجرات میں 2 افراد ہلاک اور 22 سے زائدزخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میںطوفانی ہوائوں نے درختوں اور بجلی کے کھمبوں کو اکھاڑ پھینکا ، 940 سے زائد دیہاتوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ۔ ریاست گجرات میں کئی علاقوں میں بارشوں اور طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں، ریاست گجرات سے تقریباً 94 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کرنے پرمجبور ہو گئے ۔طوفان کی رفتار 115 سے 125 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی ،بھارتی محکمہ موسمیات نے کہا کہ بائپر جوائے اب ریاست راجستھان کی طرف بڑھ رہا ہے،جہاں بائپر جوائے کے کمزور ہو کر ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔