نئے5G سیکیورٹی فریم ورک کا اعلان
اسلام آباد(ویب نیوز )
OIC-CERT 5G سیکیورٹی ورکنگ گروپ(WG) نے ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے5G سیکیورٹی فریم ورک مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ کام اس کاوش کو شروع کرنے کے آٹھ ماہ کے اندر مکمل کیا گیا۔
آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن- کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم(OIC-CERT) ایک دوسرے کو معلومات دینے اور ممبرز خاص طور سے آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن کمیونٹی کے لیے سائبر سیکیورٹی صلاحیتوں کو ترقی دینے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔یہ او آئی سی کا ملحقہ ادارہ ہے۔ OIC-CERT کا مستقل سیکریٹریٹ سائبر سیکیورٹی ملائشیااور ہواوےUAE اس ورکنگ گروپ کی مشترکہ طور پر سربراہی کرتے ہیں۔
OIC-CERT کے چیئرمین انجنیئر سیکیورٹی ورکنگ گروپ(WG) نے ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے5G سیکیورٹی فریم ورک مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے5G ورکنگ سیکیورٹی گروپ اس نقطہ ء نظر کی تائید کرتا ہے اور ہم عام طور سے 5G کے بعض سیکیورٹی خدشات دور کرنے میں قابل ذکر پیش رفت دیکھ رہے ہیں "۔ دریں اثناء، سائبر سیکیورٹی ملائشیا کے سی ای او داتو ڈاکٹر امیر الدین عبدالوہاب نے کہا کہ” 5G ایک اور ایسیdisruptive ٹیکنالوجی ہے کہ جسے اختیار کرنے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں ہے۔OIC-CERT نے اس فریم ورک میں OIC کمیونٹی کے لیے ضروریات کی صراحت کرتے ہوئے ایک بڑی رکاوٹ پر قابو پا لیا ہے اور اس کام کے لیے اس سے زیادہ مناسب موقع کوئی اور نہیں ہو سکتا تھا کیونکہ 5G پوری دنیا میں میچیور ہو رہا ہے”۔
سائبر سیکیورٹی ملائشیا کےSVP برائے انٹرنیشنل اینڈ گورنمنٹ انگیجمنٹ ڈویژن اور OIC-CERT 5G سیکیورٹی ورکنگ گروپ کے شریک چیئرمین محمد شمیر بن ہاشم نے کہا کہ” ہمارا مقصد اس بارے میں ممبرز کے لیے رہنما اصولوں کا ایک مجموعہ تیار کرنا تھا کہ5G کے ابھرتے ہوئے سیکیورٹی خطرے کو کیسے دور کیا جائے۔
WG ممبرز کی مدد اور ہواوے دبئی کے شریک چیئرمین کا شکریہ کہ ہم نے یہ کام کر دکھایا”۔
کو چیئرز اور OIC-CERT کا ایک اجلاس اگلے ماہ کوالالمپور میں ہونے والا ہے جس میں قطعی شکل دینے کے فوری بعد 2022 کے لیے 5G ورک پلان کا اعلان کیا جائے گا۔