کسانوں کے بعد اب طلبا، مودی کے لئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
نئی دہلی(ویب نیوز) ریلوے امتحان سے وابستہ نوجوان بیروزگاری پر مودی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور کئی ٹرینوں کو آگ لگادی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست بہار اور اترپردیش کے متعدد اضلاع میں طلبا ریلوے ملازمتوں سے متعلق دئیے گئے امتحانات کے نتائج پر سخت نالاں تھے اور انہوں نے شدید احتجاج بھی کیا۔صورت حال اس وقت سنگین ہوئی
جب مشتعل طلبا کی جانب سے مختلف مقامات پر مسافر ٹرینوں کو روکا گیا، جس پر پولیس نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا، الہ آباد میں پولیس اہلکاروں نے ہاسٹل میں گھس کر طلبا کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو طلبا مزید مشتعل ہوگئے اور انہوں نے کئی ٹرینوں کو آگ لگادی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش حکومت نے طلبہ پر بے جا تشدد اور کریک ڈاون کرنے پر 6 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے، مقامی انتظامیہ کی جانب سے مشتعل طلبا کے ساتھ مذاکرات بھی جاری ہے تاہم طلبہ اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے۔ٹرینوں کی بندش اور احتجاج کے باعث اتر پردیش کے پریاگراج (الہ آباد)میں کافی تنا وپایا جاتا ہے