کورونا وائرس پاکستان بھر میں مزید30افرادجاںبحق
اموات29478تک پہنچ گئیں،4874نئے کیسز رپورٹ
کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.69 فیصد پر پہنچ گئی،این سی او سی
اسلام آباد(ویب نیوز)مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید30افراد دم توڑگئے،کل اموات29478 تک پہنچ گئیں،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں4874نئے کیسزرپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 874 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 59 ہزار 674 ہو گئی۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 56 ہزار 51 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 8.69 فیصد پر پہنچ گئی ،اس کے علاوہ 1681 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ51 ہزار399، خیبر پختونخوا میں دو لاکھ 2ہزار190، پنجاب میں 4 لاکھ 88 ہزار 603، اسلام آباد میں ایک لاکھ 31 ہزار337 بلوچستان میں 34 ہزار 785، آزاد کشمیر میں 40 ہزار568اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 891 ہو گئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 242 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 891، خیبر پختونخوا 6 ہزار 41، اسلام آباد 986، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 368 اور آزاد کشمیر میں 761 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں.